پی ایس ایل فائنل بھارت میں سب زیادہ آن لائن دیکھا گیا

پی ایس ایل فائنل بھارت میں سب زیادہ آن لائن دیکھا گیا

لاہور : ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنل بھارت میں سب سے زیادہ آن لائن دیکھا گیا۔

 ماہرین کا مزید  کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دنیا بھر میں دیکھا گیا۔یہ ایک ریکارڈ ہے جو آج تک پاکستان کی کسی بھی نشریات کو حاصل نہ ہو سکا ۔

سب سے زیادہ آن لائن بھارت میں دیکھا گیا، آن لائن کرکٹ کی ویب سائٹس کے مطابق بھارت میں پی ایس ایل کا فائنل اٹھائیس فیصد آن لائن دیکھا گیا۔

ویب سائٹس کے مطابق پاکستان میں اکیس فی پی ایس ایل کا فائنل آن لائن دیکھا گیا ، برطانیہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا فائنل آن لائن دیکھا گیا۔