شاہد آفریدی نے مجھے پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کیا،ڈیرن سیمی

 شاہد آفریدی نے مجھے پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کیا،ڈیرن سیمی

لاہور : بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد  سے کرکٹ کی رونقیں لوٹ آئیں ۔کھلا ڑیوں کا کہناہے کہ وہ  پاکستان آنے پر خؤش ہیں ۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاکستان آکر کھیلنے میں شاہد آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔ڈیرن سیمی کو مین آف دی فائنل کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ادھرپی ایس ایل ٹو کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ کھلاڑی شروع میں ہی آوٹ ہوگئے جو ہار کی وجہ بنی۔ انہوں نے اچھے کھیل پر پشاور زلمی کو مبارکباد بھی دی۔