شمالی کوریا کی جانب سے چار بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے

شمالی کوریا کی جانب سے چار بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑا دیں ،جاپان نے الزام لگایا ہے کہ شمالی کوریاکی جانب سے 4 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

 خبر رساں ایجنسی کےمطابق دعوے میں کہا گیا ہے کہ چار میں سے تین میزائل جاپانی سمندری حدود میں گرے۔ امریکا اور جنوبی کوریا ان تجربات کا تجزیہ کررہے ہیں۔

ادھر جنوبی کوریا کے مطابق ان میزائلوں کی رینج ایک ہزار کلومیٹر تھی۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے خطے میں خطرناک ایٹمی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ترجمان شمالی کوریا حکومت کا کہناہے کہ ہماری فوج ان خطرات کا سختی سے جواب دے گی۔