پرویز خٹک کا پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پرویز خٹک کا پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پشاور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کا تاج پشاور زلمی نے اپنے سر سجایا تو جہاں پشاور زلمی کے سپورٹران خوش ہیں وہیں پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک بھی خوشی سے پھولے نہیں سمائے جا رہے۔

پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو فون کر کے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکبا دی اور ان کو ٹیم کے ہمراہ استقبالیہ کیلئے پشاور مدعو کر لیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں سنسنی خیز شکست دی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں