ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ غلط ہے، ایف بی آئی چیف

ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ غلط ہے، ایف بی آئی چیف

واشنگٹن :ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو غلط قرار دے دیا جس میںصدر ٹرمپ نے باراک اوبامہ پر الزام عائد کیا تھا کہ حالیہ امریکی الیکشن کی مہم کے دوران صدر اوبامہ نے انکے فون کی نگرانی کا حکم دیا تھا۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر نے یہ تردید اس لیے جاری کی ہے کیونکہ ٹرمپ کا دعویٰ یہ غیر تصدیق شدہ ہے کہ ایف بی آئی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، جیمز کومی کی اس تردید کے حوالے سے رپورٹ اخبار نیویارک ٹائمز نے شائع کی جبکہ اس کی این بی سی نے تدصیق کی۔
جیمز کلیپر نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کسی عدالتی حکم کا بھی معلوم نہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہو۔