مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 27 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 27 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: پاکستان کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی27 ویں برسی آج 6 مارچ بروز پیر کو منائی جا رہی ہے۔وہ 9 نومبر 1942 کو امرتسر میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام نسیم بیگم تھا گلوکارہ مالا نے پہلا فلمی نغمہ فلم سورج مکھی کے لئے گایا۔ انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 1965 میں فلم نائیلہ کے نغمے جا اور محبت کر پگلی پر نگار ایوارڈ حاصل کیا۔

گلوکارہ مالا 6 مارچ 1990 کو وفات پا گئی تھیں۔ ان کے گائے ہوئے مقبول طربیہ اور المیہ فلمی گیت ان کی اعلی فنی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

ان کے گائے ہوئے مقبول گیتوں میں 'دل دیتا ہے رو رو دہائی' ، 'غم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے'، 'اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر' اور 'بھولی ہوئی ہوں داستاں' نمایاں ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں