پی ایس ایل فائنل، رینالہ خوردکا پست قامت جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا

پی ایس ایل فائنل، رینالہ خوردکا پست قامت جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی دھوم تو ساری دنیا میں سنائی دے ہی ہے وہیں پاکستان کے اندر سے لوگ دوسرے شہروں سے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے لاہور آرہے تھے ایسا ہی ایک نیا شادی شدہ جوڑا قذافی سٹیڈیم میںمیچ دیکھنے آیا ہوا تھا، یہ جوڑا اپنی پست قامت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں نے اس نے نویلے جوڑے کا ساتھ خوب تصویریں بنائیں اور میڈیا نے بھی اس جوڑے کی خوب کوریج کی۔
فرخ نامی نوجوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہنی مون پر جانے کی بجائے لاہورمیں ہونے والے فائنل میچ دیکھنے کا پروگرام بنایا تھا کو کہ پورا ہوگیا۔