پشاور زلمی نے ہوٹل میں جا کر جیت کا جشن منایا

پشاور زلمی نے ہوٹل میں جا کر جیت کا جشن منایا

لاہور: پی ایس فائنل میچ کا لاہور میں کامیاب انعقاد پر پوری قوم خوشی سے نہال ہے اور دوسری طرف غیر ملکی کھلاڑی بھی اس کامیابی پر خوب جشن منا رہے تھے۔ ہر طرف بھنگڑے ڈالے جا رہے تھے، پشاور زلمی کے کپتان ڈیر ن سیمی نے گراونڈ میں خوب ڈانس کیا ۔
اسطرح جب پشاور زلمی کی ٹیم جیتنے کے بعد جب ہوٹل پہنچی تو ٹیم کے ارکان نے ہوٹل کی لابی میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی طرز پر کوب ڈانس کیا جن میں سب سے نمایان حسن علی تھے جنہوں نے لابی میں ڈانس کر کے سب کا دل خوش کر دیا