اسپاٹ فکسنگ کیس، پی سی بی نے تین رکنی ٹریبونل تشکیل دیدیا

اسپاٹ فکسنگ کیس، پی سی بی نے تین رکنی ٹریبونل تشکیل دیدیا

 کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریبونل کے دیگر اراکین میں توقیر ضیا اور وسیم باری شامل ہیں۔ پی سی بی ٹریبونل آئندہ ہفتے سے تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ اس سے پہلے سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران نہ تو سپاٹ فکسنگ کی اور نہ ہی ملک کو بدنام کیا۔

ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ خالد لطیف اور شرجیل خان کے وکلا کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس کا جواب دونوں کھلاڑیوں کے وکلا نے پی سی بی کو جواب جمع کروایا۔

واضح رہے دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد وطن واپس طلب کر کے انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا اور اس دوران ان کے ڈومیسٹک، کلب، نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں