وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہو گئے

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہو گئے

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی طارق فاطمی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل اُن کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران نواز شریف کویت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روایتی قریبی اور برادارنہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

دونوں فریق مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کویت کے ممتاز سرمایہ کاروں اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کے اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں