دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ قوم کا عزم متزلزل کر سکتے ہیں، وزیراعظم

دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ قوم کا عزم متزلزل کر سکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا ملک کے دفاع کے لیے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقا کی ضامن ہیں۔ پاک فوج کے چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہو گا اور آپریشن رد الفساد ہر دہشت گرد کے خلاف ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستانی قوم کا عزم متزلزل کر سکتے ہیں۔ قوم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے نظریات کو پھیلانے والوں کو ختم کر دیں گے۔

واضح رہے گزشتہ رات مہمند ایجنسی میں افغان سرحد سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں 5 اہلکار شہید جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں