سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ممبئی:کترینہ کیف نے آخر کا ر سلمان کی فلم کےلیے (ہاں ) کر دی ہے ۔

اب بالی ووڈ کی بہترین جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی اگلی فلم کے لیئے ایک ہو گئے ہیں ۔اب پھر بالی ووڈ ادکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

سلمان کی فلم ’اک تھا ٹائیگر‘ 2012میں ریلیز ہوئی تھی اور اسی فلم کا سیکوئیل بننے جا رہا ہے جس میں سلو بھائی اور کترینہ کیف ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اک تھا ٹائیگر کے بعد اس نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں شایقین دونوں ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے ۔

فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی اور اس کے ساتھ ساتھ ان خطرناک حد تک ٹھنڈے علاقوں کا بھی ذکر کیا جہاں فلم شوٹ کی جائے گی ۔واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ موروکو سے شروع ہو گی ۔