امریکا ، خواتین فوجی اہلکاروں کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر جاری, فوج میں کھلبلی

امریکا ، خواتین فوجی اہلکاروں کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر جاری, فوج میں کھلبلی

واشنگٹن: امریکا حکومتی اداروں اور فوج میں اُس وقت کھلبلی مچ گئی جب امریکی فوجی خواتین اہلکاروں کی بغیر کپڑوں والی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی دی گئیں یہ تصاویر نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر ڈال دیں، تصاویر میں نظر آنے والی فوجی خواتین سابقہ اور حاضر سروس خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
مزیدتفصیلات کے مطابق سب سے پہلے یہ الزامات وار ہاوس نامی رسالے نے اپنے اتوار والے دن چھاپے ہیں اس کالم کو لکھنے والے لکھاری کو قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ابھی تک یہ معاملہ حل طلب ہے کہ اس سکینڈل میں کتنے لوگ ملوث ہیں اور ابھی تک کتنی تصاویر شوسل میڈیا پر شائع کی جا چکیں ہیں۔
وار ہاوس کی رپورٹ کے مطابق فیس بک ایک امریکی فوجیوں کا ایک گروپ موجود ہے کس کے ممبران کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے ،اس سال جنوری کے مہینے میں امریکی خواتین فوجی اہلکاروں کی بغیر کپڑوں والی تصاویر کو گروپ میں شئیر کیا گیا صرف یہی نہیں بلکہ ان خواتین کے یونٹ اور اور انکے نام بھی لکھے گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق نیول انویسٹی گیشن ٹیم نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس واقہ کی شکار ایک خاتوں فوجی اہلکار کا کہنا ہے ہمیں اس بات کا علم ہوچکا تھا کہ ہماری نازیبا تصاویر فیس بک پر جاری کی جا رہی ہیں۔ایک اعلیٰ فوجی افسر کا کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ خواتین کے حقوق اور انسانی حقوق کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ۔