پی ایس ایل ایونٹ اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

پی ایس ایل ایونٹ اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ ختم ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات میگا ایونٹ کی کامیابی اور اس کی تعریف میں پیغامات دے رہی ہیں ۔ پی ایس ایل سپر لیگ کا دوسرا کامیاب ایڈیشن ختم ، میگا ایونٹ نے دنیا بھر کے کرکٹ لورز کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہی ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کیلئے کمنٹری کرنے والے ایلن ولکنز نے اپنی ٹویٹ میں ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کو خوب سراہا ۔ اپنی چلبلی حرکات سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ڈینی موریسن نے کہا کہ انہیں سپر لیگ کے سپر فائنل کا حصہ نہ بننے پر افسوس ہے لیکن اگلے سال وہ ضرور شرکت کریں گے ۔

لندن شہر کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے بھی ٹویٹر پیغام میں پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔ قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان بھی فائنل میں پشاور زلمی کی جیت پر خوش نظر آئیں ، اپنے پیغام میں انہوں نے زلمی کو مبارکباد دی ۔

مصنف کے بارے میں