جاپان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 9 افراد ہلاک

جاپان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 9 افراد ہلاک

ٹوکیو: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ جاپان کے وسطی پہاڑی خطے میں پیش آیا جہاں نو مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے جنہیں بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ  جانبر نہ ہو سکے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی جاپان کے مختلف علاقوں میں ایسے حادثات دیکھنے کو ملے ہیں جس میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ گنوا بیھٹے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں