دھمکی آمیز فون کالز پی ایس ایل فائنل سے پہلے کی گئی تھی،شیخ رشید

دھمکی آمیز فون کالز پی ایس ایل فائنل سے پہلے کی گئی تھی،شیخ رشید

راولپنڈی:شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ اگر 500 والی سیٹ پر بیٹھے تو خود ذمہ دار ہوگے اور مجھے 4 ہزار والی سیٹ پر بھی بیٹھنے سےمنع کیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ نمبر سے فون کر کے خبردار کیا گیا اور مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فون کالز پی ایس ایل فائنل سے پہلے کی گئی تھی اور یہ سار ا کام رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق کا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ شب پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان بیٹھ کردیکھا۔

مصنف کے بارے میں