ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کر لی

ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کر لی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں قابض بھارتی فوج کی 39 راشٹریہ رائفل کے سپاہی روشن سنگھ نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔ اس خودکشی کے بعد کشمیر میں بھارتی فوج کے خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 379 ہو گئی ہے۔

فوجی اہلکار کی نعش کو بھارتی فورسز نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ اس سے قبل پونچھ سیکٹر کے ہی علاقے من کوٹ میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے بھی چھٹی نہ ملنے پر خود کشی کر لی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں