افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کا پاکستانی موقف درست ہے ، افغان قومی سلامتی مشیر

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کا پاکستانی موقف درست ہے ، افغان قومی سلامتی مشیر

نئی دہلی :افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں 40 سے 45 ہزار دہشتگرد موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے ایشین سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستا نی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں 20 سے زیادہ گروہ موجود ہیں اور اس وقت بھی افغانستان میں 40 سے 45 ہزار دہشتگرد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے اور اس گٹھ جوڑ کو توڑنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر لڑنا ہو گا ۔