دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام فائنل

دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام فائنل

 لاہور: پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے نام فائنل کر لیے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حتمی فہرست چیرمین پی سی بی کو پیش کر دی۔ مصباح ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جبکہ سرفراز احمد ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلسل ناکامی پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جگہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین بیٹسمین کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر سپر لیگ میں اچھی کارکردگی پر شاداب خان اور احمد شہزاد کو بھی گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق  اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف کی دورہ ویسٹ انڈیز سے مکمل چھٹی جبکہ شاداب خان اور احمد شہزاد کو گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں