حریت کانفرنس کا علی گیلانی کی صحت پر اظہار تشویش

حریت کانفرنس کا علی گیلانی کی صحت پر اظہار تشویش

سرینگر:حریت کانفرنس نے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی نظر بندی کے باعث ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔سرینگر سے جاری بیان میں ترجمان حریت کانفرنس نے کہا کہ علی گیلانی طویل عرصے سے اپنے گھر پر نظر بند ہیں،جس کی وجہ سے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق علی گیلانی کی رہائشگاہ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، ان کے گھر کے باہر کئی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی پالیسیوں سے کشمیر کی متازعہ حیثیت پر کوئی اثرپڑیگا اور نہ ہی کشمیری عوام جدوجہد آزادی سے دستبردار ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں