بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید عاقب احمد کی نماز جنازہ ادا

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید عاقب احمد کی نماز جنازہ ادا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف پوری وادی میں ہڑتال جاری ہے، قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید عاقب احمد کی نماز جنازہ سری نگر میں ادا گی گئی جس میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے پُر امن مظاہرین پر دھاوا بول دیا ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پلواما کے علاقے تڑال میں ہونے والے نوجوانوں کی شہادت کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔شہید عاقب احمد کی نماز جنازہ سرینگر میں ادا کی گئی، بھارتی فورسز کی پرواہ کئے بغیر 30 ہزار سے زائد کشمیریوں نے جنازے میں شرکت کی۔
لوگوں نے نماز جنازہ کے بعد آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہید کے جسدِ خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا گیا۔شہید عاقب احمد بھٹ کو برہان وانی کا قریبی ساتھی سمجھا جا تا ہے۔
شوپیاں میں بھارتی فوج اور نوجوانوں میں جھڑپیں ہوئیں،کشمیری نوجوانوں نے پھر سے پاکستانی پرچم لہرادیا۔

مصنف کے بارے میں