دماغی کارکردگی بڑھانے والا انوکھا ”مائنڈ سیٹ“ ہیڈ فون تیار

سان فرانسسکو: امریکہ میں ”مائنڈ سیٹ“ کے نام سے ایک ایسا انوکھا ہیڈ فون تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف دماغ کا جائزہ لیتا ہے بلکہ دماغی توجہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ ہیڈ فون ایک امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ اس سے دماغی کارکردگی بڑھتی ہے۔

یہ ہیڈ فون پہننے والے کے سر کی الیکٹرواینسفیلوگرافی (ای ای جی) کیفیت کونوٹ کرتی رہتی ہے جس سے پہننے والا ایک خاص کیفیت میں چلاجاتا ہے اور یہ دماغ سے مضر عادات کوروکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
پورے ہیڈ بینڈ میں پانچ ای ای جی سینسر لگے ہیں اور ای ای جی گزشتہ 50 برس سے اسپتالوں میں دماغی جائزے کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ کک اسٹارٹر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ای ای جی ہیڈ فونز مرگی کی شناخت، دماغی چوٹ کے علاوہ خلانوردوں اور کھلاڑیوں کی ذہنی کیفیت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
ہیڈفون دماغی برقی سرگرمیوں کو نوٹ کرتا ہے اور جیسے ہی پہننے والے کی توجہ بھٹکتی ہے ہیڈفون اسے خبردار کرتا ہے۔ ہیڈ فون دھیرے دھیرے دماغ کو تربیت دے کر توجہ اور ارتکاز کو بہتر بناتا رہتا ہے اور یوں دماغ کو ایک راہ پر لے آتا ہے۔
ہیڈ فون جذبات اور احساسات کو نوٹ کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ پہننے والا خوش ہے یا اداس اور اس سے انسانی موڈ سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ہیڈفون اتارنے کے بھی کافی دیر بعد اس کی بہتر کیفیت برقرار رہتی ہے۔ یہ پہلا مائنڈ سیٹ ہیڈ فون اس سال دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔