فوج ہو یا حکومت ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں،آصف زرداری

فوج ہو یا حکومت ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں،آصف زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں میں ایک سال کیلئے توسیع کی تجویز دے دی۔ سابق صدر آصف زرداری  کا کہنا ہے کہفوجی عدالتوں میں ایک سال کی توسیع کی جائے،پیپلز پارٹی نے حکومت کو 9 نکاتی تجاویز پیش کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مخالفت نہیں کرتے،قانون ایسا ہو جس میں دہشت گردی کی بھی تعریف آجائے۔ آئین کا حصہ قانون شہادت بھی لاگوہوگا ۔ ملزم کو پسند کا وکیل کرنے کا حق ہوگا ۔ 24 گھنٹے میں ملزم کو ریمانڈ کےلیے پیش کیاجائے گا ، پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں ایک سال توسیع کی تجویز دی ہے،حکومت کو 9 نکاتی تجاویز پیش کی جائیں گی ،اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج ہو یا حکومت ہمارے دروازے مذاکرات کیلیے کھلے ہیں۔

حکومتی پالیسیویں پر تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری بولے کہ وزیرخارجہ کے بغیر حکومت کبھی نہیں دیکھی،،شاید ،میاں صاحب کو خوف ہے کہ وزیرخارجہ مشہور نہ ہو جائے ،سڑکیں تو بنا رہے ہیں،لیکن نیشنل ایکشن پلان کیلئے پیسے ہی نہیں۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی دل شکنی نہیں کرتے،عوام اور سیاست دان سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سندھ کے لیے رینجرز کا قانون دوسرے صوبوں سے الگ ہے ، قانون ایسا ہوناچاہیے جس میں دہشتگردی کی بھی تعریف ہونی چاہیے ،پیپلزپارٹی دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑرہی ہے اور لڑتی رہے گی اور یہ بھی باور کراناچاہتے ہیں کہ ہم غیرسیاسی قوتوں کیخلاف مل کر چلنے کو تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں