ڈیرن سیمی سے شادی کے سوال پر اداکارہ میرا شرما گئیں

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دوران لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سے شادی کے سوال پر شرما گئیں اور کہا کہ ایسی باتیں مت کیا کرو۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ دیکھنے میرا بھی قذافی  اسٹیڈیم پہنچی تووہاں صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سوال پوچھے۔اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ میں ڈیرن سیمی کو بہت پسند کرتی ہوں کیو نکہ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔اس پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر ڈیر سیمی آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آ پ کا جواب کیا ہو گا ؟۔اس سوال پر اداکار میرا نے شرماتے ہوئے کہا کہ ایسے سوال مت کیا کریں۔ ادا کارہ میرا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور لوگوں کو ایسے خوشی کے مواقع ملنے چاہئیں۔