مشہور کامیڈین کپل شرما نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

 مشہور کامیڈین کپل شرما نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

بالی ووڈ: بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔کپل شرما نے یہ اعلان ورلڈ چیمپئن نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کیے جانے والے  ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے بعد کیا۔

بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شو میں مدعو کرنے والے کپل شرما کا کہنا ہے کہ ہمیں اکثراس چیزکا احساس نہیں ہو پاتا کہ ہمارا ایک چھوٹا سا اقدام کسی کے لیے بہت زیادہ خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے بات کر کے مجھے احساس ہوا کہ اپنی آنکھیں عطیہ کر دینے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کر لینا چاہیئے تھا۔میں نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ مرنے کے میری آنکھیں عطیہ کردی جائیں، میرے اس دنیا سے جانے کے بعد اگر کوئی میری آنکھوں سے یہ دنیا دیکھے گا تو مجھے بہت اچھا لگے گا۔

شو سے قبل کپل شرما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو سراہتے ہوئے ان کی آمد کا اعلان بھی کیا تھا۔