کرن جوہر کا اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب!

کرن جوہر کا اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب!

 کرن جوہر کا اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب!

بالی ووڈ:بالی ووڈ  اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ہدایت کار کرن جوہر کے شو کافی وِد کرن میں شرکت کرکے ان پر بولی وڈ میں اقرباء پروری کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد کرن جوہر نے ایک تقریب کے دوران انھیں کرارا جواب دے ڈالا۔کرن جوہر سے ایک تقریب میں کافی ود کرن کی مذکورہ قسط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کنگنا کو اچھی خاصی سنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بالی ووڈ چھوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

کرن جوہر کا کہنا تھا، وہ میری مہمان تھیں اور مجھے وہ سب سننا تھا جو وہ کہہ رہی تھی۔

جب انہوں نے مجھ پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تو اب میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ جانتی ہیں اس کا مطلب کیا ہے، اقرباء پروری ہوتا کیا ہے؟ کیا میں اپنے بھانجوں بھتیجوں، بیٹیوں، بیٹوں کو بالی ووڈ میں پروموٹ کررہا ہوں؟ اور ان 15 ہدایت کاروں کا کیا جن کا بالی ووڈ سے کوئی تعلق نہیں لیکن میری وجہ سے وہ اندسٹری میں کافی آگے ہیں۔کرن جوہر نے مزید کہا کہ 'کنگنا میرے شو پر آئیں اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، میں چاہتا تو شو میں سے ایڈٹ کرکے بہت کچھ ہٹا سکتا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

ساتھ ہی انھوں نے کنگنا رناوٹ کو بولی وڈ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میں تھک چکا ہوں کنگنا کے ہر وقت عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو مظلوم ثابت کرنے پر، آپ ہر وقت خود کو مظلوم ثابت نہیں کرسکتے، ہر وقت ایک دکھی کہانی نہیں سنا سکتے، اگر بولی وڈ اتنا ہی بُرا ہے تو اسے چھوڑ دیں۔