ماہرین نے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھانے والوں کو خبردار کر دیا

کولمبس : اگر آپ رات کو ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو اپنی اس عادت کو جلد از جلد ختم کریں کیونکہ یہ عادت آپ کو موٹاپے کی جانب لے جا سکتی ہے ۔ یہ انکشاف کولمبس کے اوہایو کالج آف میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے کیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ رات کا کھانا ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے موٹاپے کا خدشہ 40 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اوہایو کالج آف میڈیسن کے حکومتی ریسورس سینٹر کی ماہر راشیل ٹیومن کے مطابق ایک سروے میں ریاست اوہایو کے 12 ہزار 800 سے زائد افراد سے سوالنامہ بھروایا گیا جس میں گھر یا باہر کا کھانے اور کھاتے وقت ٹی وی دیکھنے کی عادت کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس کے علاوہ ہر فرد کا باڈی ماس انڈیکس ( بی آیم آئی) بھی ناپا گیا جس میں سے 30 یا اس سے زائد بی ایم آئی کو موٹاپا جب کہ اس سے کم کو نارمل تصور کیا گیا۔
ماہرین نے ٹی وی دیکھتے وقت کھانے سے موٹاپے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی دیکھتے وقت لوگ بے خیالی میں ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں جس کا اثر وزن میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
سروے کے مطابق 36 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں جب کہ ایک تہائی افراد نے کہا کہ وہ ٹی وی کے بغیر شام کا کھانا کھاتے ہیں، تحقیقی ٹیم نے انکشاف کیا کہ جن افراد نے گھر پر کھانا کھایا لیکن ٹی وی نہیں دیکھا تو ان میں موٹاپے کا خدشہ 37 فیصد تک کم پایا گیا۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کھانا کھاتے وقت ٹی وی بند کر دیں تو یہ بہت بہتر ہو گا۔