فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویزپر غور کرینگے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز دی ہے ،ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم بھی متحد ہے، جبکہ فوجی عدالتوں کی توسیع پرتمام جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے ۔ فوجی عدالتوں سے متعلق مشاورت کے ساتھ نئی تجاویز پر غور ہوگا اور متفقہ فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو پہلے کبھی اکیلے فیصلہ کیا تھا اورنہ اب کریں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے2 دن میں دوبارہ سے اس میٹنگ کو بلائیں۔