پاکستان آنے پر تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا دل سے مشکور ہوں ، شہباز شریف

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل پوری قوم نے دہشتگردوں کو شکست دی، پی ایس ایل کا فائنل چھوٹا میچ نہیں تھا، اللہ کے فضل و کرم سے پی ایس ایل کا فائنل انتہائی شاندار رہا، پاکستان آنے پر ویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا دل سے مشکور ہوں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرمی چیف نے پی ایس ایل فوئنل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، کابینہ کے ارکان نے بھی اس حوالے سے بھرپور ساتھ دیا ، شہدائ کا خون رائیگا نہیں جائے گا، 5 مارچ کا دن شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے  کہا کہ چند نادان دوستوں کے بیانات نے خدشات پھیلائے مگر کراچی سے پشاور تک پوری قوم یک زبان تھی۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن ملک چھوڑ جائیں ورنہ تباہ ہو جائیں گے۔