ایسے جوتے متعارف جو آپ کی تھکن کا اندازہ لگا کر چلے گے!

:اب جوتے آپ کی تھکن کا اندازہ لگا کر چلے گے۔

ایسے جوتے متعارف جو آپ کی تھکن کا اندازہ لگا کر چلے گے!

الٹی مور:اب جوتے آپ کی تھکن کا اندازہ لگا کر چلے گے۔ایسا اب ممکن ہو گیا ہے کیونکہ میپ مائی رن نامی موبائل ایپ کی جانب سے ایسے شوز تیار کر لئے گئے ہیں جو اپنے پہننے والوں کو بتا دیں گئے کہ اب انہیں رک جانا چائیے۔

بالٹی مور اسپورٹ فرم کے اشراک سے بنائے جانے والے یہ جوتے نہ صرف قدم گن سکتے بلکہ پہننے والے کو بتا بھی سکتے ہیں اب ان کے پاؤں کو آرام کی ضرورت ہے۔ یہ جوتے ورزش اور دوڑ کے دوران اتار چڑھاو،وقت اور رفتار بھی بتا سکتے ہیں،اس کے علاوہ پٹھوں کی کارکردگی کے متعلق کہ آیا کب انہیں آرام دینے ضرورت ہے اطلاع دے سکتے ہیں۔

ان میں جمپنگ ٹیسٹ نامی ایک اور فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے جو پیروں کے خلیات کی کمزوری وغیرہ کے بارے میں بھی بت سکتا ہے۔

ان جوتوں میں موجود سینسر اپنے پہننے والے کو یہ بھی بتائیں گے آیا کون سے ٹریک پر تیز دوڑیں یا رفتار کم کریں اور نیچے کی زمین کی سختی اور نرمی کے متعلق بھی بتا سکیں گے۔