پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے!!

پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے!!

 پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے!!

سڈنی: بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوبی ساحل سے مشرق میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے فوری طور پر کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب فلپائن میں بھی زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے سے ایک معمرخاتون جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ۔زلزلے سے متعدد عمارتیں اور دو گھرتباہ ہوگئے