اگر آپ زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو یہ عادت زندگی کا حصہ بنائیں !

لاہور: جب بات زندگی میں کامیابی کی ہو تو ذہانت کے مقابلے میں انسانی رویہ خاص طور پر میانہ روی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے یہ بات امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ، تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی شخص کا زندگی میں رویہ اس کی کامیابی کے لیے ذہانت سے زیادہ اہم پیشگوئی کرنے والا عنصر ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق لوگوں کا رویہ دو کیٹیگریز میں سے ایک ہوتا ہے ایک لکیر کے فقیر اور دوسرا کھلا ذہن۔ محققین کے مطابق جب کوئی فرد پہلی کیٹیگری سے تعلق رکھتا ہو تو وہ مانتا ہے کہ وہ کیسی شخصیت رکھتا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جس کے نتیجے میں مشکل حالات میں ایسے لوگ خود کو بے بس اور امید سے محروم تصور کرنے لگتے ہیں۔
کھلے ذہن کے افراد کا ماننا ہے کہ وہ اپنی کوشش سے حالات میں بہتری لاسکتے ہیں، چاہے ذہانت میں وہ دوسروں سے پیچھے کیوں نہ ہو مگر چیلنجز کا سامنا کرکے وہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع پاتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے فیصلہ کن عنصر یہ ہوتا ہے کہ کوئی شخص دھچکوں اور چیلنجز کا کس طرح سامنا کرتا ہے اور کھلے ذہن کے افراد ہر طرح کے حالات کو کھلے ہاتھوں خوش آمدید کہتے ہیں۔