الیکشن کمیشن کے حوالے سے سڑکوں پر آسکتے ہیں, عمران خان

اسلام آباد : پی ٹی آئی کپتان نے واضح کردیا پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، قطری ٹریل اسکول کے بچے بھی نہیں مانتے۔ عمران خان کہتے ہیں جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

 پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا، جائیداد شریف فیملی کی تھی، منی ٹریل انہوں نے ہی دینی تھی، جمہوریت میں صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے، فلیٹس کی خرید و فروخت کی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، قطری ٹریل اسکول کے بچے بھی نہیں مانتے۔

وہ کہتے ہیں کہ عدالت جانے سے پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا، پارلیمنٹ میں ہمارا مذاق اڑایا گیا، خواجہ آصف نے یہاں تک کہا کہ لوگ بھول جائیں گے، الیکشن کمیشن کے حوالے سے سڑکوں پر آسکتے ہیں، الیکشن کمیشن ن لیگ کا حصہ بن چکا ہے، میرے کیخلاف کیسز بلیک میلنگ کیلئے ہیں۔کپتان کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر کرپشن آسان ہے، کرپشن کو ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا، سارے اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے آگئی، ترقی کرنے کیلئے اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔