شاہ رخ اور انوشکا شرما کی ریمپ پر واک

 شاہ رخ اور انوشکا شرما کی ریمپ پر واک

ممبئی : بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما نے شبانہ اعظمی کے چیریٹی شوکےلئے ریمپ پر واک کی۔ دونوں اداکاروں نے منیش ملہوترا کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی۔

سپر سٹار شاہ رخ خان نے سفید رنگ کی جیکارڈ شیروانی پہن رکھی تھی اور خواتین میں خوب پذایرائی حاصل کی جبکہ اداکارہ انوشکا شرما نے سفید چمک دار اورکڑھائی دار لہنگا پہنا۔ ایونٹ میں شاہ رخ خان سے ان کے دوست اور فلمسازکرن جوہر کے باپ بننے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور بے شک ہم سب بہت خوش ہیں۔

ایونٹ میں بالی وڈ کے ستاروں سری دیوی،کاجول،جاوید اختر، ہما قریشی، کرن راﺅ، ڈیانا پینٹے اور دیگر نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں