6مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کےنئے حکم نامےپردستخط کردیئے

6مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کےنئے حکم نامےپردستخط کردیئے

واشنگٹن: امریکہ میں غیر ملکیوں کے داخل ہونے کی پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن اور 6 مسلم ملکوں کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر پیر  کو جاری کر دیا گیا۔ اس سے قبل جاری کئے گئے ٹرمپ کے حکم نامے کو عدالت نے معطّل کر رکھا ہے۔

نئے حکم نامے میں عراق کے شہریوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگی جبکہ ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کا 90 روز تک امریکا میں داخلہ بند ہوگا۔

اس بار کچھ نرمی کرتے ہوئے ان ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا جانے کی آزادی دی گئی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ،سیکریٹری ہوم لینڈسیکیورٹی اور اٹارنی جنرل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیا حکم نامہ مارچ 16 سے نافذ العمل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں