تحریک انصاف نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کر دیا

 تحریک انصاف نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے 2018تک فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کر دیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں فوجی عدالتوں پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی مخالفت نہیں کی بلکہ اپنا بل لا رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی مخالفت نہیں کی بلکہ اپنا بل لا رہی ہے۔
سرحد پار سے حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوتا تو آج افغان سرحد پر یہ حالات نہ ہوتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے پارلیمنٹ آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، وہ اور پوری قوم پاناما لیکس کے فیصلے کاانتظار کررہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ سے ملاقات کی اور فوجی عدالتوں کے بل پر تبادلہ خیال کیا۔

مصنف کے بارے میں