چین کا سمندر کی انتہائی تہہ میں جانے کا عالمی ریکارڈ قائم

چین کا سمندر کی انتہائی تہہ میں جانے کا عالمی ریکارڈ قائم

بیجنگ : چین کے بغیر انجن کے طیارے نے سمندر کی سب سے زیادہ گہرائی میں جانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ گلائیڈر سمندر کی چھ ہزار تین سو انتیس میٹر گہرائی میں گیا۔
چینی گلائیڈر یعنی بنا انجن کے طیارے نے سمندر کی سب سے زیادہ گہرائی میں جانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ گلائیڈر نے دنیا کے سب سے گہرے سمندر میں شامل ماریانا ٹرینچ میں یہ ریکارڈ قائم کیاہے۔
ستاسی گھنٹے اوراڑتالیس منٹ تک زیر آب رہنے والے گلائیڈر نے ایک سوچونتیس کلومیٹر رقبے کا سفر طے کیا اور زیر سمندر دنیا کی معلومات بھی فراہم کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے ہی گلائیڈر نے چھ ہزار میٹر گہرائی میں جاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں