افغانستان سے فائرنگ کرنے والے 15دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، آئی ایس پی آر

افغانستان سے فائرنگ کرنے والے 15دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو عبرت کا نشاں بنادیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمندایجنسی میں سرحدپارسے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کرنے والےپندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔ بیس سے زائدزخمی ہوئے۔

ارض پاک کے بہادرسپوتوں کا خون بہانے والوں کو پاک فوج کاکراراجواب، افغانستان سے فائرنگ کرنے والے 15دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔20سے زائدزخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 6 آپریشنل کمانڈرز،کچے باجوڑی، زرمحمد عرف مدنی، حذیفہ، سنگاری، لکھ کاری، اورسنگین نامی دہشتگرد شامل ہیں۔
مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی3 پوسٹوں پردہشت گردوں کا حملہ روکتے ہوئے 5 جوان شہید ہوئے تھے،شہدا میں ،نائیک ثنااللہ،نائیک صفدر،سپاہی نیک محمد، انوار اور الطاف شامل ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بروقت جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پا کستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ، سرحد کے آر پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنا ہو گی۔

مصنف کے بارے میں