برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد عوام کو پانی کی قلت کا سامنا

برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد عوام کو پانی کی قلت کا سامنا

لندن: برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد عوام کو پانی کی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ گیا، ملک میں ریڈ الرٹ جاری۔

تفصیلات کے مطابق لندن اور گردو نواح کے علاقوں میں برطانوی حکومت نے شدید برفباری کے بعد پانی کی قلت کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکومت نے عوام سے معذرت کی کہ ان کو 24 گھنٹے سے زائد پانی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے، اسلیے شہری پانی کا استعمال احتیاط سے کریں، نل ٹھیک طرح سے بند کریں اور نہانے کے بجائے ہاتھ منہ دھونے پر اکتفا کریں۔

والز، سکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور یارکشائر کے علاوہ ساؤتھ ویسٹ میں بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانی کی لائنیں پھٹنے سے زیر زمین انفرانسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ برفباری کے باعث برطانوی معیشت کو روزانہ ایک ارب پاؤنڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔