وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہو گا۔ اجلاس میں گرمیوں میں بجلی کی پیداوار، لوڈشیڈنگ کی متوقع صورت حال، اہم قومی امور، معاشی اور ترقیاتی منصوبوں سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔


وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارت توانائی اور پیداوار کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جس میں بجلی کی طلب و رسد، لائن لاسز اور وصولیوں سے متعلق تازہ صورت حال سے آگا ہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف اداروں کے اعلیٰ عہدوں پر تقرر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ مختلف ملکوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں سے متعلق سمریاں کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور میں نابینا افراد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر

یاد رہے کہ ملک بھر میں گرمیوں کے موسم میں ہر سال شارٹ فال بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو لوڈشیڈنگ جیسی اذیت کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں