سعودی عرب میں" چرچ" بنانے کا مطالبہ نہیں کیا ، روحانی پیشوا

سعودی عرب میں

قاہرہ: اسکندریہ میں آرتھوڈکس کلیسا(چرچ)  کے روحانی پیشوا تواضروس نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں آرتھوڈکس کلیسا تعمیر کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ یہ بات قطعی بے بنیاد ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران اس موضوع پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :- بھارتی وزیراعظم نے ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
 انہوں نے کہا کہ وسائل اطلاعات میں یہ خبر بے بنیاد ہے کہ میں نے ولی عہد ایسا کوئی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آرتھوڈکس کلیسا کا دورہ اور عیسائی پیشواؤں سے ملاقات پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔