چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ 12 مارچ کو ہو گا

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ 12 مارچ کو ہو گا

اسلام آباد: کون ہو گا سینیٹ کا نیا سربراہ فیصلہ 12 مارچ کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نو منتخب سینیٹرز 12 مارچ کی صبح حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس دو گھنٹوں کے لئے ملتوی کر دیا جائے گا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے نامزدگی فارم بھی 12 مارچ کو ہی جمع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چمن، سرحدی علاقے میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دوپہر 2 بجے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس 4 بجے دوبارہ ہو گا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

 

یاد رہے گزشتہ ہفتے ہونے والے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ 15، پاکستان پیپلز پارٹی کے 12، تحریک انصاف کے 6، جے یو آئی (ف) اور نیشنل پارٹی کے دو دو جبکہ مسلم لیگ فنکشنل اور ایم کیو ایم کا ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں