روی شاستری نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے ہم پلہ کپتان قرار دیدیا

روی شاستری نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے ہم پلہ کپتان قرار دیدیا

کولکتہ : بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے ہم پلہ کپتان  قرار دیدیا۔

روی شاستری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی طرح ویرات کوہلی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی کوہلی کا آغاز ہے ، وہ نوجوان ہیں لیکن اس کے باوجود اس کا شمار بہترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا ہے۔روی شاستری کے مطابق کوہلی مثالی قیادت کرنا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں عمران خان کی یاد دلاتے ہیں اور کوہلی میں بہت سی ایسی خصوصیات ہیں جو عمران خان میں دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:رپورٹر کے سوال پر ویرات کوہلی غصے میں آ گئے

عمران خان اور ویرات کوہلی کی مشترک خصوصیات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں روی شاستری نے کہا کہ  کوہلی میں  یہ خوبی ہے کہ وہ آغاز میں ہی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور کھیل پر غلبہ حاصل کرناچاہتا ہے، کوہلی کے ذہن میں یہ بات ہے کہ کوئی چیز مشکل نہیں سب ممکن ہے۔یہی بات میں نے پاکستانی ٹیم کے عظیم کپتان عمران خان میں دیکھی ہے ۔ روی نے کہا کہ عمران خان بھی جیسی بھی صورتحال ہو،  وکٹ کی جیسی بھی کنڈیشنز ہوں ہمیشہ غلبہ حاصل کرنا چاہتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کو گالی دیتے سٹمپ مائیک کے ذریعے پکڑے گئے

خیال رہے کہ حال ہی میں ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے  تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین میں ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ۔ ٹیسٹ سیریز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹی 20 سیریز میں بھی بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی قیادت میں جبونی افریقی ٹیم کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

انہوں نے ناصرف پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ناصرف 5-1 سے ون ڈے سیریز میں شکست دی بلکہ دنیا ئے کرکٹ کا انتہائی اہم ریکارڈ حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چھ میچوں کی سیریز میں 558رنز بنائے اور اب تک کسی بھی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے یہ رنز 186 کی اوسط سے بنائے ہیں جبکہ اس سے قبل سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز بھی بھارتی کھلاڑی کے پاس ہی تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں