ویمنز چیمپئنز ٹرافی کےلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ویمنز چیمپئنز ٹرافی کےلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹرآفیشل

لاہور:پی سی بی کی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے چیف سلیکٹر جلال الدین کی قیادت میں ویمنز چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے کےلئے بسمہ معروف کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے مارک کولس کو ویمن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

ٹیم رواں ماہ کے آخرمیں سری لنکا میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز چیمپئنز  ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے میچوں میں شرکت کرے گی جہاں سری لنکا کی ٹیم کا سامنا ہو گا۔قومی ٹیم دورے میں سری لنکا کے خلاف 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جو 20 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان شیڈول ہیں۔

33caf47948d0ad1d23ca3473e05f5a92

ویمنز چیمپئنز  ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں رواں ماہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلے گی۔بھارت  دوسرے مرحلے کے میچوں میں آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی میزبانی کرے گا جو 8 اپریل سے کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑ ماردیا
 

ویمنز چیمپئنز  ٹرافی میں پاکستانی ٹیم اب تک 3 میچوں میں1-2کے ساتھ صرف دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پرہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 6 پوائنٹس حاصل کرکے بہترین ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست اور نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اوربھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روی شاستری نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے ہم پلہ کپتان قرار دیدیا
 

سری لنکا کے خلاف ٹیم میں بسمہ معروف (کپتان)، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، جویریہ ودود، فریحہ محمود، منیبہ علی صدیقی، سدرہ نواز، ثنا میر، ندا راشد، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، ڈیانا بیگ، ایمن انور شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں