بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے، عرفان کی اپیل

بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے، عرفان کی اپیل

ممبئی: بالی وڈ ورسٹائل اداکار عرفان خان اپنی منفرد اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم ان دنوں وہ پریشانی کا شکار ہیں۔ اگرچہ جلد ہی عرفان خان بالی وڈ فلم ’بلیک میل‘ میں نظر آئینگے جس کا گانا ’پٹولا‘ گزشتہ روز 4 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔تاہم اداکار کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں:  کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئے

عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور عام افراد کو درخواست کی کہ ان کی صحت اور بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

92b07d32ce698e211a18c5127d46e4b9

عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ ابھی مکمل طور پر اس بات کا پتہ نہیں چلا کے انہیں کون سی بیماری لاحق ہے اور وہ کس اسٹیج پر پہنچ چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'شمی آنٹی' 89 برس کی عمر میں چل بسیں

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عرفان خان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں