بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا

بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹوئٹر اکاؤنٹ

دبئی : پاکستان سپر لیگ سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کچھ کھلاڑی نجی مصروفیات کی وجہ سے یا انجریز کے باعث اپنی ٹیموں کو چھوڑ رہے ہیں وہیں ان کی جگہ لینے کیلئے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نجی مصروفیات کے باعث واپس گئے تو ان کی جگہ آسٹریلین فاسٹ باؤلر بین لافلین دبئی پہنچ گئے ہیں  جنہوں نے بگ بیش میں بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑا دئیے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

aa93fdaa936eeb9632301a3a96b97517

ذرائع کے مطابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر بین لافلین نے دبئی پہنچ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے جن کے پاس بگ بیش لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے بگ بیش لیگ میں 60 میچ کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کر رکھی ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ کے کس قدر خطرناک باؤلر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
 
 بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بین لافلین نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے ۔ بین لافلین نے بگ بیش لیگ میں 60میچز کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:چاہتا ہوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتے لیکن پاکستان نہیں آ سکتا ، کیون پیٹرسن
 
 بین لافلین نے 2009 میں آسٹریلیا کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کیخلاف اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اپناآخری ون ڈے میچ پاکستان کیخلاف 2009 میں کھیلا تھا۔بین لافلین نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ 2013 میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے بگ بیش کے حالیہ سیزن میں16 وکٹیں حاصل کیں اور بگ بیش سیزن 2017-18 میں 16 وکٹیں حاصل کیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں