کراچی میں ہو نے والے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آ گئیں

کراچی میں ہو نے والے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آ گئیں

لاہور: کراچی میں ہو نے والے پی ایس ایل فائنل کی کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آ گئیں ۔فہرست کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔جنرل انکلوژر میں وسیم باری، محمد برادرز، اقبال قاسم، نسیم الغنی اور انتخاب عالم انکلوژر شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پنجاب بینک کے باہر بلیک میں ٹکٹیں بیچنے والا پکڑا گیا
 
 آصف اقبال، وقار حسن، اور ماجد خان انکلوژر کی ٹکٹ 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 15مارچ سے شروع ہوگی۔اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں کب اور کہاں سے ملیں گی؟ بڑا اعلان ہو گیا
 
 پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملنے والے ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل پلے آف میچز کی ٹکٹس کتنے روپے میں فروخت ہو رہی ہیں ؟
  

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں