کویت نے بنگلہ دیشی ورکروں پر پابند ی عائد کر دی

کویت نے بنگلہ دیشی ورکروں پر پابند ی عائد کر دی
alamy

کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے فوری طور پر بنگلہ دیش سے ورکروں کی بھرتی  پر پابندی عائد کر دی ہے ۔


تفصیلا ت کے مطابق کوئی بھی ریکروٹمنٹ ایجنسی  بنگلہ دیش سے کسی بھی طرح کے ورکر بھرتی نہیں کر سکتی ۔ وزار ت داخلہ نے کچھ عرصہ قبل بنگالی ورکروں پر پابندی ہٹائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:- کویت میں سرکاری محکموں سےغیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش

جو بنگالی ورکرز اس وقت کویت میں موجود ہیں ان پر بھی پابندی عائد ہے جس کے مطابق وہ صرف اس مالک کے ماتحت ہی کام کر سکتے جس کے پاس ذاتی گھر ہو ۔وزارت داخلہ کا مزید کہناہے کہ بنگلا دیشی ورکروں پر پابندی لگانے کا منصوبہ ان کی کویت میں بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر لگایا گیاہے ۔ اورپچھلے ہفتے کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کویت میں دو لاکھ بنگلہ دیشی شہری موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:- کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگاڑی ضبط کی جائے گی 

کویتی وزارت داخلہ ترجمان کا کہناہے کہ مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں  ،تاکہ ملکی محکموں میں اپنے شہریوں کو بھی ملازمت کے مواقع مل سکیں ۔