مسلمانوں ، بودھ مذہب افراد میں پرتشدد واقعات کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

مسلمانوں ، بودھ مذہب افراد میں پرتشدد واقعات کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: sri lanka parliament emergency سری لنکا پارلیمنٹ ایمرجنسی نافذ

کولمبو:سری لنکا نے مسلمانوں کے کاروبار اور مساجد پر حملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی ، تنازع کا آغاز مسلمانوں کے تشدد سے بودھ مذہب کے نوجوان کی ہلاکت سے ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ نے مسلمان اور بودھ مذاہب کے درمیان پرتشدد واقعات کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران گال میں مسلمانوں کے ملکیتی کاروباروں اور مساجد پر حملوں کے 20 سے زیادہ واقعات پیش آئے ہیں۔