کترینہ کیف فلم ”اے بی سی ڈی 3 “ میں پاکستانی بنیں گی

کترینہ کیف فلم ”اے بی سی ڈی 3 “ میں پاکستانی بنیں گی

ممبئی : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کے روپ میں جلوہ گر ہونگی۔ اس سے قبل وہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں پاکستانی لڑکی ’زویا‘ کا کردار ادا کر چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔گزشتہ دنوں مشہور پروڈکشن ہاوس نے ہدایت کار ریموڈی سوزا کے ساتھ فلم کا اعلان کیا تھا جس کی کاسٹ کا اعلان 19 مارچ کو ہونا ہے تاہم اس سے قبل ہی بھارتی میڈیا میں فلم کی کاسٹ کے حوالے سے خبریں سامنے آ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ریس 3‘ کے علاوہ ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے جس میں ورون دھون، کترینہ کیف اور جیکولین فرنینڈس بھی نظر آئیں گی ،فلم ڈانس پر مبنی ہو گی جس کا ٹائٹل ’اے بی سی ڈی 3‘ ہوگا جبکہ فلم میں سلو میاں 13 سالہ بچی کے والد کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

فلم میں کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی جو ان کا ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے کردار ’زویا‘ کے بعد دوسرا کردار ہوگا جس میں وہ پاکستانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی ،سری لنکن حسینہ فلم میں برطانوی لڑکی کا کردار کریں گی۔
اطلاعات ہیں کہ یہ فلم 8 نومبر 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم اینی باڈی کین ڈانس(اے بی سی ڈی) کے اب تک 2 سیکوئل ریلیز ہو چکے ہیں۔